حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک وڈیو ٹیپ جاری کی ہے جس میں اسرائیلی وزیر جنگ موشے یعلون کو اس کے ایک جنگجو کے نشانے پر دکھایا گیا ہے۔
اس سے قبل قابض حکام نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک اسرائیلی یہودی بستی تک آنے والی ایک زیر زمین سرنگ کو دریافت کیا ہے۔ مگر القسام بریگیڈز نے کہا تھا کہ یہ سرنگ بارشوں کی وجہ سے سامنے آئی ہے اور اس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا کوئی کردار نہیں تھا۔
القسام نے اپنی ویب سائٹ پر ایک وڈیو اور تصویر جاری کی ہے جس میں موشے یعلون کو اس سرنگ کے دورے کے موقع پر ایک ماہر نشانہ باز کے نشانے پر دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ٹیپ میں سرنگوں کے بارے میں بات کی گئی اور اسرائیلی جیلوں میں قید تحریک کے قائدین کی تصاویر بھی لگائی گئیں تھیں۔ اس میں دکھایا گیا تھا سرنگوں کی کھدائی مزاحمت کو اسیران کی رہائی اور مسجد اقصٰی کی آزادی کے قریب پہنچا دے گی۔