• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی وزیراعظم بچوں کا قاتل ہے، ہمیں انسانیت کا درس نہ دے: اسماعیل ھنیہ

بدھ 26-12-2018
in حماس
0
اسرائیلی وزیراعظم بچوں کا قاتل ہے، ہمیں انسانیت کا درس نہ دے:  اسماعیل ھنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر تنقید کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو بچوں کا قاتل ہے اور اسے کسی کو انسانیت کا درس دینے کا کوئی حق نہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ’’مجرم اوربچوں کے قاتل‘‘ کو انسانیت کا درس دینے کا کوئی حق نہیں۔ فلسطینیوں کی حمایت اور نصرت کرنے والے ظلم اور دہشت گردی کی حمایت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاھو فلسطینیوں  پر اپنے مظالم اور جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نیتن یاھو اپنے جھوٹ اور دروغ گوئی کی وجہ سے فلسطینیوں کی نصرت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کومجرم نہیں بنا سکتے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ نیتن یاھو طیب ایردوآن پر اس لیے تنقید کررہا ہے کیونکہ ترک صدر کی فلسطینیوں کی حمایت سے دشمن پر رعب اور خوف طاری ہے۔ پوری دنیا میں اسرائیلی ریاست کو بائیکاٹ کا سامنا ہے اور بائیکاٹ کو غیر مؤثر بنانے کے لیے ترکی کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ نیتن یاھو کے ترک صدر پرالزامات حیران کن ہیں۔ نیتن یاھو خود فلسطینی بچوں کا قاتل ہے۔ اسے ترک صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے اور انسانیت کا درس دینے کا کوئی حق نہیں۔

Tags: اسرائیلاسماعیل ھنیہانسانیتبائیکاٹترک صدرجرائمحماسدہشت گردیرعبطیب ایردوآنفلسطینفلسطینی بچوںنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.