• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی حکومت کے لئے آئندہ حالات مزید سخت ہوں گے : حماس سربراہ

ہفتہ 23-03-2019
in حماس
0
اسرائیلی حکومت کے لئے آئندہ حالات مزید سخت ہوں گے : حماس سربراہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کو فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ کے پیغام کو درک کرنا ہوگا ورنہ آئندہ اس کے لئے حالات اور زیادہ سخت ہو جائیں گے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے، جنھوں نے اس ہفتے کے پرامن واپسی مارچ میں خود بھی شرکت کی، کہا ہے کہ فلسطینیوں کی پرامن ریلی کا سلسلہ اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گا اور ہم اپنی راہ سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا پرامن واپسی مارچ فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کے آہنی عزم کا مظہر ہے اور تمام فلسطینی عوام سینچری ڈیل کے منصوبے کے مقابلے میں مکمل متحد ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تحریک حماس فلسطینیوں کے حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سمیت فلسطینیوں کی تمام تحریکیں اور گروہ، سب سے پہلے غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے خواہاں ہیں تاکہ عوام کے مسائل و مشکلات میں کمی کی جا سکے۔

فلسطینیوں کا پرامن حق واپسی مارچ جمعے کے روز بھی ہوا جس کو غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز اکاونویں واپسی مارچ کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید اور پچاس دیگر کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے زہریلی گیس کا استعمال بھی کیا۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو ستّر سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم ستّائیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

Tags: استقامتاسرائیلجارحیتحکومتحماسریلیغزہفائرنگفلسطینمارچمزاحمتیوزارت صحت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.