• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے: مشعل

بدھ 17-12-2014
in حماس
0
plf everyeffort
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس دشمن کی قید میں موجود اپنے شہریوں کو رہائی دلانے کے لیے ایک بڑی ڈیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار الاقصیٰ ٹی وی کودیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے مذاکرات قومی نوعیت کا ایک حساس موضوع ہے۔ حماس کے پاس جتنے وسائل ہیں انہیں دشمن کی جیلوں میں زیرحراست اپنے بھائیوں کی رہائی کے لیے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ اسیران کی رہائی کے معاملے کو کھیل تماشا نہیں بنایا جاسکتا اورنہ ہی حماس قیدیوں کے تبادلے کی کسی ڈیل کودشمن کی مرضی کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

حماس اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے حوالے سے سوال کے جواب میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس اور ایران کےدرمیان تعلقات کبھی ختم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور حماس کےدرمیان تعلقات علاقائی مسائل کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں مگر بالکل ختم نہیں ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے حماس اور ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ ایران کی جانب سے تعلقات کی بہتری میں کوئی شرط عاید نہیں کی گئی۔

مصراور حماس کے درمیان کشیدگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خالد مشعل نے کہا کہ حماس نے کبھی بھی مصرکے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ حماس نے ہمیشہ مصری قوم کی خدمت کی۔ حماس کا کوئی رکن مصرمیں بدامنی پھیلانے میں ملوث نہیں ہے۔

حماس رہ نما نے فلسطینی سیاسی جماعتوں کے درمیان قومی مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ قومی مفاہمت کے معاہدے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجانا چاہیے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.