• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 15 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ابراہیم دوابشہ کا مکان نذرآتش کرنا دوابشہ کیس کے حقائق مٹانے کی سازش ہے:حماس

پیر 21-03-2016
in حماس
0
0Pala0729
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو روز قبل انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے ابراہیم محمد دوابشہ نامی ایک فلسطینی شہری کے مکان کو نذرآتش کرنے اور پورے خاندان کو زندہ جلانے کی صہیونی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم کے مکان کو جلانا دوابشہ خاندان کے قتل سے متعلق حقائق چھپانے کی بھونڈی صہیونی کوشش ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے دوحہ میں اپنے ایک بیان میں ابراہیم محمد دوابشہ نامی فلسطینی کے مکان کو نذرآتش کیے جانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم کے مکان اور ان کے پورے خاندان کوآگ میں جلانے کی اسرائیلی سازش کے پیچھے ان عناصر کا ہاتھ ہے جو گذشتہ برس سعد دوابشہ اور ان کے بچوں کے زندہ جلائے جانے کے ہولناک واقعے کے حقائق چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں نے ابراہیم محمد دوابشہ نامی ایک فلسطینی شہری کو آگ لگا دی تھی جس کے میں ابراہیم جھلس کر زخمی ہوگیا تاہم گھر کے دیگر افراد نے اپنی جانیں بچالی تھیں۔

ابراہیم دوابشہ گذشتہ برس اسی مقام پر یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے سعد دوابشہ اور ان کے خاندان کونذرآتش کیے جانے کا اکلوتا عینی شاہد ہے۔ انتہا پسند یہودی ابراہیم کوبھی سعد دوابشہ اور ان کے خاندان کےانجام سے دوچار کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

حماس رہنما عزت الرشق نے کہا کہ انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے صرف ابراہیم دوابشہ کا مکان نذرآتش نہیں کیا گیا بلکہ اس گھناؤنی سازش کے تحت دوابشہ خاندان کے وحشیانہ قتل کے حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب اسرائیلی فوج اور خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ نے سعد دوابشہ خاندان کے زندہ جلائے جانے کے واقعے کی تحقیقات میڈیا سے چھپا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل حقائق دنیا کے سامنے لانے سے خوف زدہ ہے۔

ادھر حماس کے ایک دوسرے رہنما فازع صوافطہ کا کہنا ہے کہ ابراہیم دوابشہ کے مکان کو جلائے جانے کی کوشش فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے سامنے صہیونیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بزدل صہیونی فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ سے خوف زدہ ہونے کے بعد عام شہریوں کے گھروں پر رات کے اندھیروں میں چھپ کر حملے کرنے لگے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.