• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

آسٹریلیا، فلسطین میں یہودی آباد کاری نواز بیان واپس لے: حماس

اتوار 19-01-2014
in حماس
0
plf austrelia
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےآسٹریلوی وزارت خارجہ کا مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کی حمایت پر مبنی بیان مسترد کرتے ہوئے آسڑیلیا پر زور دیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاری نواز بیان واپس لے۔

بیان میں حماس نے کہا ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے قائل کسی بھی ملک کو سرزمین فلسطین کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت زیب نہیں دیتی۔

میڈیا سیل سے جاری ہونے والے بیان میں حماس نے آسٹریلوی خاتون وزیر خارجہ جولی بشپ کے یہودی آباد کاری نواز بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اسلامی تحریک مزاحمت مسٹر بشپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم اس بیان کو آسٹریلیا کے یہودی آباد کاری سے متعلق سابقہ موقف کی نفی اور یو ٹرن سمجھتے ہیں۔ یہ بیان قابض اسرائیل اور اس کے آباد کاری منصوبوں کی طرف واضح جھکاو کا مظہر ہے۔ اسرائیل کی مقبوضہ علاقے میں یہودی بستیاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں، جس کے باعث علاقے کے اصل مکین ہجرت پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بیان میں یورپی یونین میں شامل ممالک کی جانب سے یہودی آباد کاری کی مذمت اور ان بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے آسٹریلوی وزیر خارجہ سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی سرزمین کے خلاف صہیونی جرائم کی حمایت کو فی الفور واپس لیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.