مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن میں آئے روز نہتے فلسطینیوں کا قتل اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی تعاون تحریک مزاحمت دبانے کا نتیجہ ہے۔ اگر فلسطینی اتھارٹی غرب اردن میں امن چاہتی ہے تو اسے مزاحمتی قوتوں پرعاید پابندیاں اٹھانا اور اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرنا ہوگا۔
اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئی کابینہ ایک گروپ کی مرضی کے مطابق تشکیل دی گئی ہے جسے قومی اتفاق رائے سے بننے والی حکومت نہیں قرار دیا جاسکتا۔ انہوں نے تمام فلسطینی قوتوں سے مل کر یہودیوں کی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر زوردیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین