(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام اتھارٹی کی جانب سے دلبرداشتہ ہے اور غزہ کے شہریوں کی شدید مشکلات کی ذمہ دار اتھارٹی کو ٹہراتی ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں بھی فلسطینی اتھارٹی کی بجائے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جیت کی خواہش مند ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں مقامی کمیٹی برائے فلسطینی شہری کی جانب سے گذشتہ روز اکھٹا کی گئی سالانہ رائے عامہ کی ایک رپورٹ میں فلسطینی شہریوں کے ملک کے حوالے سے اپنے مستقل کے تحفظ کی حمایت میں فلسطینی اتھارٹی کی بجائے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو بہترین جماعت قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام اتھارٹی کی جانب سے دلبرداشتہ ہے اور غزہ کے شہریوں کی شدید مشکلات کی ذمہ دار اتھارٹی کو ٹہراتی ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں بھی فلسطینی اتھارٹی کی بجائے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جیت کی خواہش مند ہے۔
رپورٹ میں فلسطینی عوام نے اتھارٹی پر الزام عائد کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ میں سماجی بہبود کے فنڈز بند کرنا غزہ کے لاکھوں عوام کو اجتماعی سزا دے رہی ہےدوسری جانب غزہ کی پٹی میں حماس کے حکومتی اداروں کی کارکردگی تسلی بخش ہےفلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دفاع القدس کے موقعے پر دشمن پر اپنی برتری ثابت کی ہے۔