• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

کئی ماہ کےتعاقب کےبعد اسرائیلی فوج حماس کارکن کو گرفتار کرنےمیں کامیاب

بدھ 28-10-2015
in حماس
0
Bair AlBadsha
0
SHARES
2
VIEWS

قابض صہیونی فوج کئی ماہ کے مسلسل تعاقب کے بعد فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنےوالے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کےدیرینہ کارکن قیس مازن السعدی کو جنین کے بیر الباشا قصبے سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ قیس کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے گھر میں موجود تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے منگل کو علی الصباح بیر الباشا کے مقام پر چھاپہ مارا اور گھروں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سرکردہ رہ نما قیس السعدی اور اس کےساتھ طاھر جرادات کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی کارکنوں کی گرفتاری کے وقت صہیونی فوجیوں نے ان کے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ گھروں کی تلاشی کے دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کےساتھ نقدی اور زیوارت لوٹ لیے۔

خیال رہے کہ حماس کارکن قیس السعدی کو اسرائیلی فوج پچھلے کئی ماہ سے گرفتارکرنے کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی تھی مگر وہ ہربار بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔ اس بار جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مارکر انہیں حراست میں لے لیا۔

ایک ماہ پیشتر بھی اسرائیلی فوج نے جنین میں ان کے گھر پرچھاپہ مار کرانہیں حراست میں لینے کی ناکام کوشش کی تھی۔ فلسطینیوں کی جوابی کارروائی اور مظاہرے کے بعد صہیونی فوج کو ناکام واپس لوٹنا پڑا تھا۔ اس سے قبل دو بار اسرائیلی فوج نے قیس کو پکڑنے اور انہیں قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کی بھی ناکام کوشش کی تھی۔

السعدی القسام بریگیڈ کے شہید حمزہ ابو الھیجاء گروپ میں شامل رہے ہیں۔ اس گروپ کےسربراہ حمزہ ابو الھیجاء دو سال قبل اسرائیل فوج کے ساتھ لڑائی میں شہید ہوگئے تھے۔

Tags: israelipalestineThird Intifada
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.