(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا اور اسرائیل دونوں مل کر فلسطین کے حوالے سے تاریخی حقائق مسخ کرنے پر کام کر ہے ہیں، فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول اور قابض صہیونی دشمن کو ملک سے نکال باہر کرنے کے لیے منطقی انجام تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں یہودی آباد کاری کا حق ہے اور غرب ااردن اور وادی اردن سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے بیشتر حصے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کے لیے امریکا تل ابیب کی ہرممکن مدد کرے گا۔
اپنے بیا میں انکا کہنا تھا کہ ڈیوڈ فریڈ مین کا بیان فلسطینی قوم کے حقوق پر امریکا کا براہ راست حملہ ہے، ارض فلسطین کی مالک فلسطینی قوم ہے اور وہی فلسطین کے ایک ایک چپے پر ملکیت کا حق رکھتی ہے، فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول اور قابض صہیونی دشمن کو ملک سے نکال باہر کرنے کے لیے منطقی انجام تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی
واضح رہے کہ اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاری کا حق حاصل ہے، غرب اردن اور وادی اردن کااسرائیل سے الحاق ہو کررہے گا اور امریکا اس اقدام کی بھرپور حمایت کرے گا۔