(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما اور عالم دین کی دینی علوم، دعوت تبلیغ ، جہاد ومزاحمت اورقابض اسرائیلی دشمن کی قید میں ظلم وجبر برداشت کرنے پران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں تنظیم کےایک سرکردہ رہنما اورممتاز عالم دین ڈاکٹر یوسف علی فرحات المعروف ابو الحسن کےطویل علالت کے بعدانتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے مرحوم کی دینی علوم، دعوت تبلیغ، جہاد ومزاحمت اورقابض اسرائیلی دشمن کی قید میں ظلم وجبر برداشت کرنے پران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بیان میں تنظیم کے رہنما کے لیے کہا گیا کہ ہم اپنے عظیم رہ نما الشیخ ابو الحسن کو آج ہمیشہ کے لیے رخصت کررہے ہیں، ابو الحسن وہ رہنما تھے جنہوں نے علم اور مزاحمت کے پرچم ایک ساتھ بلند کیے اور کئی سال دشمن کی قید میں ظلم وستم برداشت کیے۔