اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی آفیشل ویب سائیٹ نے عوام الناس کو براہ راست تازہ ترین خبروں، فلسطین کی صورت حال سے آگاہی اور حماس کے قائدین کی مصروفیات و بیانات سے با خبر رکھنے کے لیے ٹیلی گرام اپیلی کیشن پر نیوز چینل کی نشریات پیش کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلیگرام کے ذریعے نیوز چینل کی نشریات پیش کرنے سے مستقبل میں حماس کا براہ راست عوام الناس سے رابطہ بھی ہوگا اور جن علاقوں میں فلسطینی موجود ہیں وہ حماس کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی باخبر رہ سکیں گے۔حماس جدید آلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھانے فلسطینی اور عرب عوام کے ساتھ ساتھ عالم اسلام اور عالمی برادری کے ساتھ مربوط رہنے کے لیے انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹولز کا استعمال کررہی ہے۔ ٹیلیگرام کے ذریعے نیوز چینل کی نشریات پیش کرنا بھی اسی کا حصہ ہے۔
حماس کا ویب پورٹل اور نیوز چینل اس سے قبل سوشل میڈیا کی کئی دوسرے ویب سائیٹس پرجاری ہے۔ ٹیلی گرام پر حماس کا نیوز چینل hamasps کے عنوان سے پیش کیا جائے گا۔