(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے شہر غزہ کی وزارت داخلہ نے فوجداری جرائم کے تحت سزایافتہ 57 ملزمان کی سزائیں معاف کرنےکا فیصلہ کیا ہے ، انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، سزائیں معاف کرنے کے بعد انہیں جلد ہی رہا کیا جائے گا۔
غزہ کے وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم کی جانب اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے مطالبے اور غزہ میں سیاسی فضاء کو خوش گوار بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ برائے نیشنل سیکیورٹی میجر جنرل توفیق ابو نعیم نے کہا کہ 57 ملزمان کی رہائی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ان کی سزائیں معاف کرنے کے بعد انہیں جلد ہی رہا کیا جائے گا۔
البزم کا کہنا تھا کہ ملزمان میں فوج داری جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی پارلیمنٹ نے غزہ میں انتظامیہ پر زور دیا تھا کہ وہ سیاسی حالات کو سازگار اور خوش گار بنانے کےلیے قیدیوں کو رہا کرے اور تاکہ فلسطین میں انتخابات سے قبل سیاسی ماحول کو بہتر بنایا جاسکے۔