• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نئے مصری صدرغیرمعمولی توقعات وابستہ ہیں: حماس

جمعہ 25-05-2012
in حماس
0
plf hamas_expectation
0
SHARES
4
VIEWS

plf hamas_expectation

فلسطین کی سب سے بڑی اور منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے کہا ہے کہ وہ مصر کے صدارتی انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت کے رودار نہیں ہیں

البتہ انہیں توقع ہے کہ مصری عوام جس شخص کو بھی اپنا صدر منتخب کریں گےاس سے فلسطینی عوام کو بھی غیرمعمول توقعات وابستہ ہوں گی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے ایک عرب خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مصر کا نیا صدر آزادی فلسطین اور قبلہ اول کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے میں ہمارا معاون و مدد گار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حماس سمیت فلسطین کی کوئی بھی سیاسی یا مزاحمتی جماعت کسی ایک بھی مصری امیدوار کی طرف داری نہیں کرتی۔ہم صرف یہ توقع رکھتے ہیں کہ مصری عوام جس شخص کو بھی اپنا صدر منتخب کریں گے وہ فلسطینیوں کے ساتھ بھی وہی برتاؤ کرے گا جو مصری عوام کے ساتھ کرے گا۔

ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل کیا جانا ہمارا اخلاقی، دینی اور سیاسی فریضہ ہے۔ اس فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ہم مصری عوام اور اس کی حکومت کو یاد دہانی کراتے رہیں گے۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ مصری عوام کس شخص کو اپنا صدر منتخب کرتے ہیں۔ اس بارے میں ہم کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتے، کیونکہ یہ مصری عوام کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہم جس طرح فلسطین میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں اسی طرح پڑوسی ملک مصر کے امن وسلامتی کے بھی متمنی ہیں۔ فلسطین کی کوئی بھی تنظیم ایسا کام نہیں کرے گی جس سے یہ تاثر جائے کہ فلسطینی مصری عوام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.