مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں ممتاز دانشور ڈاکٹر عبدالستار قاسم اور حماس رہ نما و رکن اسمبلی حسن حریشہ پر تشدد کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی رہ نماوں پر تشدد اور حملوں کے مرتکب مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں مسلح ملیشیا کی مسلسل پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں قومی قیادت خوف کا شکار ہے۔ سیاسی جماعتوں کے رہ نمائوں اور کارکنوں کی حفاظت فلسطینی اتھارٹی کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے حماس کے رکن قومی اسمبلی حسن حریشہ اور پروفیسر عبدالستار قاسم پر فائرنگ کی تھی تاہم وہ فائرنگ میں محفوظ رہے تھے۔ یہ واقعہ رام اللہ میں قومی حکومت کے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی رہائش گاہ کے قریب پیش آیا۔
