• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’معرکہ فرقان‘ نے طاقت کے صہیونی گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا:ابو مرزوق

پیر 28-12-2015
in حماس
0
Abu Marzouk Hamas
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ سنہ 2008-09 ء میں غزہ کی پٹی میں لڑی گئی جنگ میں مٹھی بھر فلسطینی مجاھدین نے صہیونی دشمن کے طاقت کے نشے کوچور چور کردیا تھا۔ اس جنگ نے یہ ثابت کیا کہ فلسطینی مجاھدین وسائل کی قلت کی باوجود صہیونی ریاست کی رعونت کے سامنے پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہو کر قوم کے دفاع کی جنگ لڑتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’’فیس بک‘‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ ’’معرکہ فرقان‘‘ ایک عظیم روشن پوائنٹ اور فلسطینی تاریخ میں ایک امتیازی نشان بن کرابھرا ہے۔

اس جنگ کے بعد فلسطینی تحریک مزاحمت صہیونی ریاست کے خلاف وسیع تر اور جامع مزاحمت میں تبدیل ہوئی۔ یہ جنگ فلسطینی قوم کے لیے باعث شرف اور افتخار ہے کیونکہ صہیونی دشمن اس جنگ میں اپنے مذموم مقاصد میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر دسمبر 2008 ء اور جنوری 2009 ء کے دوران لڑئی گئی جنگ کو فلسطینی مجاھدین اور قوم کی جانب سے’’معرکہ فرقان‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس جنگ میں اسرائیل نے غزہ میں حماس کی حکومت ختم کرنے اور القسام بریگیڈ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے وحشیانہ بمباری کی تھی تاہم صہیونی دشمن اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام رہا تھا۔ 23 دن تک جاری رہنے والی اس جنگ میں 1500 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے مگر صہیونی دشمن کو غزہ میں اپنے عزائم مین ناکام ونامراد لوٹنا پڑا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.