• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

معاذ الکساسبہ کے قتل پر خالد مشعل کا اردنی قیادت سے اظہار افسوس

ہفتہ 07-02-2015
in حماس
0
plf meeting-leadership
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ "داعش” کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اردنی ہواباز معاذ الکساسبہ کو زندہ جلا کر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ کارروائی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے معاذ الکساسبہ کے وحشیانہ قتل پر اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ کے بھائی شہزادہ علی بن الحسین اور شہید پائلٹ کے والد سے ٹیلیفون پر الگ الگ بات چیت کی۔

ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے داعشی جنگجووں ‌کے ہاتھوں معاذ الکساسبہ کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کو غیر انسانی اور نہایت سفاکانہ اقدام قرار دیا۔ انہوں ‌نے کہا کہ حماس اور پوری فلسطینی قوم داعش کے اور ظلم کے خلاف سراپا احتجاج اور اردنی قوم کے ساتھ ہے۔

مقتول پائلٹ کے والد اور ان کے دیگر اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ معاذ کے وحشیانہ قتل پر جتنا دکھ اس کے اہل خانہ کو ہے اتنا ہی حماس اور پوری فلسطینی قوم بھی اس کا دکھ محسوس کرتی ہے۔ انہوں ‌نے کہا کہ داعش کے ہاتھوں یرغمال بنائے شہریوں کو اس بے رحمی کے ساتھ قتل کرنا کھلی دہشت گردی ہے۔ معاذ الکساسبہ کو زندہ جلا کر موت سے ہمکنار کرنا بزدلانہ حرکت اور قابل مذمت اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

خیال رہے کہ داعشی دہشت گردوں نے چند ہفتے قبل اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو اس کا طیارہ حادثے میں تباہ ہونے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ حال ہی میں اسے زندہ جلا کر قتل کردیا گیا جس پر پوری دنیا میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.