• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصر مفاہمت میں اپنا کردار کھو بیٹھا ہے: محمود الزھار

جمعرات 06-03-2014
in حماس
0
plf alzahar
0
SHARES
2
VIEWS

حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمود زھار نے حماس کی مصر میں تمام سرگرمیوں اور دفاتر پر پابندی لگانے کے مصری عدالت کے فیصلے کو مکمل طور پر سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔

مصر کی ایک عدالت نے منگل کے روز ایک فیصلہ جاری کیا ہے جس میں حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس کی تمام سرگرمیوں اور دفاتر پر پابندی لگا دی ہے۔

محمود زھار نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا ہے کہ اس عدالتی فیصلے کے بعد مصر فلسطینی مفاہمت میں اپنا کردار کھو چکا ہے۔ زھار کے مطابق ان کی تنظیم کسی مناسب موقع پر اس مقدمے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کسی طور سے بھی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا کیونکہ اس موقع پر حماس کا کوئی نمائندہ یا وکیل موجود نہیں تھا اور الزامات کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ٹھوس ثبوت بھی پیش نہیں کئے گئے تھے۔

زھار کے مطابق اس فیصلے سے اسرائیل کے ساتھ پچھلے چھ سالوں میں چار جنگوں کرنے والی تحریک کو مورد الزام ٹھہرا دیا گیا ہے اور اس فیصلے سے صیہونی مقاصد کو تقویت ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے مصر میں کوئی دفاتر یا فنڈز نہیں ہیں جبکہ وہاں پر اسرائیل کی ایمبیسی موجود ہے۔ اس کے علاوہ مصری حکام غزہ کے شہریوں کو رفح بارڈر کے ذریعے سے کراسنگ کی اجازت نہیں دیتے ہیں مگر طابا کراسنگ سے اسرائیلی بغیر کسی ویزے کے مصر میں آتے جاتے رہتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.