ابو مرزوق نے مصری عدالت کی جانب سے حماس پر عائد پابندی اٹھانے کا خیرمقدم کیا اور اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے فریقین کے درمیان تعلقات کا ایک نیا باب کھلے گا اور اس کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین کے حل میں مصر کو اس کے کردار کی تجدید ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ”ہم مصر کی جانب سے القسام بریگیڈز پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔”
ابو مرزوق نے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مفاہمت کے لئے اپنی تمام کوششوں کو دوبارہ بحال کرے اور فلسطینی مزاحمتی جماعتوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو بحال رکھنے میں بھی اپنا کردار کرے۔
مصری ہائی کورٹ نے جنوری میں فیصلہ جاری کیا تھا جس میں عزالدین القسام بریگیڈز پر پابندی لگا دی گئی تھی اور تنظیم کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔ اسی عدالت نے پچھلے اتوار کو حماس پر سے پابندی اٹھا کر اس کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں سے نکال دیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
