(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جابرانہ اقدامات کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کا وفد مصر میں اعلیٰ سطح کی کامیبا ملاقاتوں کے بعد واپس غزہ پہنچ گیا۔
حماس کا چھ رکنی وفد غزہ کی واحد بین القوامی گزرگاہ رفاح کے راستے غزہ واپس پہنچ گیا ۔غزہ میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتھی، داخلی سلامتی کےڈائریکٹر توفیق ابونعیم اور دیگر پرمشتمل وفد چار روز قبل مصر کے دورے پرقاہرہ پہنچا تھا۔
قاہرہ میں حماس اور مصری حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے وفد کا دورہ قاہرہ تعمیری اور کامیاب رہا ہے۔حماس کے وفد اور مصری حکام کے درمیان غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کردہ ناکہ بندی، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔