• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصرالقسام بریگیڈ پرعاید پابندی اٹھائے اورمنفی پروپیگنڈہ بند کرے:الرشق

جمعرات 12-03-2015
in حماس
0
plf egypt-uplift-ban
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے مصری حکومت کی جانب سے حماس کے خلاف قاہرہ کی عدالت کےفیصلے پرنظرثانی کی درخواست کو خوش آئندہ اقدام قرار دیا ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ قاہرہ حکومت حماس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بھی بند کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ہم قاہرہ حکومت کی طرف سے انتظار میں ہیں کہ وہ حماس کے خلاف میڈیا میں جاری منفی پروپیگنڈے کا نوٹس کب لیتی ہے اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف کب اپیل کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عزت الرشق نے کہا کہ کسی بھی ملک یا حکومت کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ تحریک آزادی فلسطین اور فلسطینی’’کاز‘‘ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ مصری حکومت نے جس طرح حماس کو دہشت گرد قرار دینے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔ اسی طرح وہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے خلاف جاری فیصلے پر نظرثانی کرانے کے لیے درخواست دے گی۔

حماس رہ نما نے کہا کہ مصری عدالت کی جانب سے حماس کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے فیصلے سے مصر کا علاقائی سطح پر وقار مجروح ہوا ہے۔ مصری حکومت کی اپنی عزت اور اس کے وقار کا تقاضا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے خلاف ایسے اقدامات سے گریز کرے جس کے نتیجے میں فلسطینی کاز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ مصری حکومت کی طرف سے حماس کو دہشت گرد قرار دینے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی درخواست ماضی کی غلطیوں کی اصلاح کا ایک بہترین راستہ ہے۔ مصری حکومت کو فلسطینیوں کی صہیونی دشمن کے خلاف جاری مسلح مزاحمت کی کھل کرحمایت کرنا ہوگی۔

عزات الرشق کا کہنا تھا کہ ہم مصری حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ حماس کے ساتھ ساتھ القسام بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دیئے گئے عدالتی فیصلے کو بھی عدالت میں چیلنج کرے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مصری حکومت نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصری حکومت کی درخواست کی سماعت اٹھائیس مارچ سے ہوگی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.