اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے القدس میں قبلہ اول کےخلاف نئی اسرائیلی سازشوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی حکام نے مسجد کے صحن براق کو یہودی رنگ میں رنگنے کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
اسرائیلی آبادکار تنظیمیں اپنی حکومت کے تعاون سے اس صحن میں دو صہیونی مراکز تعمیر کرنے کے پروجیکٹ شروع کرنا چاہ رہی ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ مسجد اقصی سے متصل دیوار براق کے صحن کو لاحق خطرات کے پیش نظر تحریک قوم اور تمام متعلہ اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس تاریخی مقام کو یہودی حملوں سے بچانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔ تحریک نے اسلامی تعاون کونسل اورعرب لیگ سے بھی یہودی منصوبوں کو رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کی سب سے بڑی سیاسی تنظیم حماس نے اس موقع پر القدس کے ٹیلی وی چینل وطن کے دفتر پر اسرائیلی فوج کے حملے کی بھی شدید مذمت کی اور اسے آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین