• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مرکزی اسیران نے انتظامی اسیران کی بھوک ہڑتال میں شمولیت اختیار کرلی

منگل 06-05-2014
in حماس
0
plf involve
0
SHARES
0
VIEWS

سابق وزیر جملہ امور اسیران وصفی قبہا نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید حماس حماس کے اسیران کے نمائندے عباس سید اور فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن مروان برغوثی نے انتظامی اسیران کی بھوک ہڑتال میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

قبہا نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ سید اور برغوثی نے بھی انتظامی اسیران کی حمایت میں بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی بھوک ہڑتال کا مقصد قابض حکام پر دبائو بڑھانا ہے تاکہ انتظامی حراست کی پالیسی کو ختم کیا جاسکے۔

سابق وزیر نے بتایا ہے کہ لمبے عرصے کے لئے سزا یافتہ فلسطینی اسیران نے بھی اپنے مطالبات کی منظوری نہ ہونے کے نتیجے میں انتظامی اسیران کی بھوک ہڑتال میں شمولیت اختیار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے ریڈ کراس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور اسرائیلی جیلوں میں قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی حالت کا معائنہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اسرائیلی جیلوں میں قید انتظامی اسیران نے بارہ دن قبل بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا اور انتظامی حراست کی اسرائیلی پالیسی کے خاتمے کے لئے بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.