• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس قوم دشمن بن گئے، الزامات بلا جوازہیں: ابوزھری

منگل 12-11-2013
in حماس
0
plf abbas
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس]  کے ترجمان سامی ابوزھری نے فلسطینی صدر محمود عباس کے مصر کے دورے کے دوران  جماعت کے بارے میں ایک متنازعہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس قوم کے دشمن بن کرہمارے مخالفین کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ حماس پر انہوں نے جو بھی الزامات عائد کیے ہیں وہ غیرمعقول اور بلا جواز ہیں۔

خیال رہے کہ صدر محمود عباس نے اتوار کے روز اپنے دورہ مصر کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مصر میں اخوان المسلمون کے خلاف کارروائی کے بعد فلسطین میں حماس نہایت خطرناک ہوچکی ہے۔ حماس کی وجہ سے ہمیں امن عمل کو آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت میں بھی حماس بنیادی رکاوٹ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے محمود عباس کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عباس کے بیان سے ان کی اسلامی تحریکوں کے خلاف نفرت کا برملا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے جس انداز میں مصر کی اخوان المسلمون اور حماس کا تذکرہ کیا ہے اس سے ان کی اصلیت کھل کرسامنے آگئی ہے۔ محمود عباس فلسطین دشمنوں کی بولی بول رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ محمود عباس کے بیان سے ان کے اسرائیلی دوستوں کو خوشی ہوگی کیونکہ ابومازن نے وہی کچھ کہا ہے جو اسرائیلیوں کے مفاد میں ہے۔ حماس اپنے عوام کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ حماس کی جنگ فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے ہے اور جماعت آج تک سب سے بڑھ کرقوم کے لیے قربانیاں دیتی آئی ہے۔ صدر محمود عباس البتہ فلسطینیوں کے لیے سیکیورٹی ریسک بن چکے ہیں، جو صہیونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کی آڑ میں قوم کے حقوق پرساز باز کررہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.