(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ قابض رہاست کے ساتھ حالیہ جھڑپیں تو ختم ہوگئی ہیں تاہم فلسطین کی مکمل آزادی تک جنگ جاری رہےگی، مجاہدین نے صیہونی ریاست کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد اورقابض ریاست اسرائیل کے خلاف حالیہ معرکہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی بنیادیں ہلا کررکھ دی ہیں، ہم اپنے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا انتقام ضرور لیں گے ۔
انھوں نے کہا ہے کہ قابض ریاست کے ساتھ حالیہ جھڑپیں ختم ہوگئی ہیں تاپ، فلسطین کی مکمل آزادی تک جنگ جاری رہےگی۔
واضح رہے کہ غزہ پر حالیہ صیہونی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 36 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر فلسطین کے اسلامی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل پر 190 سے زائد میزائل داغےتھے جس میں اسرائیل کو بڑے نقصان کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔