(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی ریاست کو حماس نے انسانی ہمدری کی بنیادپر ایک بہترین پیشکش کی تھی تاہم صیہونی ریاست نے اس پیشکش پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبدالطیف قنوع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صیہونی ریاست نے جماعت کے غزہ کے سربراہ یحییٰ السنور کی جانب سے اعلان کردہ انسانی ہمدردی کے تحت قیدیوں کےتبادلے کے معاہدے کے بارے میں کوئی ٹھوس اور سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا ہے۔
بیان میں نے کہا کہ السنوار کے انسانی ہمدری کے اقدم کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار صیہونی حکومت کی سنجیدگی اور اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے فیصلے پر ہے، "اس طرح کے حساس اوقات میں قیدیوں کا مسئلہ تحریک کی قیادت کی اولین ترجیح ہے اور السنوار کا اقدام نظربندوں کی رہائی کے لئے انسانی جہت کی نمائندگی کرتا ہے۔