اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنی تنظیم اور قطر کے درمیان اختلافات سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے۔
فیس بک پر اپنے بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان زمین کے تبادلے سے متعلق عرب لیگ کی تجویز حماس نے مسئلہ فلسطین کے اصولی حل کی روشنی میں مسترد کی ہے۔ اس پیش رفت سے قطر اور تنظیم کے درمیان کسی قسم کے اختلافات پیدا نہیں ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ حماس اپنے سرکاری بیان میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان اراضی کے تبادلے سے متعلق عرب لیگ کی تجویز کو مسترد کر چکی ہے۔
بیان کے مطابق فلسطینیوں کو صہیونی دشمن کے ساتھ طویل معاملات کے تجربے نے بتایا ہے کہ تل ابیب آئے روز ہمیں اپنے حقوق چھوڑنے پر مجبور کرتا ہے۔ اسرائیل، امن نہیں چاہتا۔ وہ فلسطینی قوم اور ملت اسلامیہ کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر رہا ہے۔ وہ ایسی تجاویز دیکر ہماری قوم کو امن کے واہمے میں مبتلا کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے حق میں پیدا ہونے والے زمینی حقائق سے استفادہ کر سکے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین