• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قبلہ اول پر صہیونی جارحیت مسلح مزاحمت پر مجبور کررہی ہے: مشعل

منگل 11-11-2014
in حماس
0
plf insistingon
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شرپسندوں کی مسلسل یلغار اور فلسطین میں غیر آئینی صہیونی توسیع پسندی فلسطینی قوم کو مسلح مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک قطری اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے اپنی طرف سے دفاع کے لیے اتنا ہی کافی ہےکہ صہیونی ریاست قبلہ اول پر حملے شروع کردے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خود دانستہ طور پر بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں کشیدگی اور بدامنی کو ہوا دے رہا ہے۔ فلسطینی صرف اپنی جان ومال اور مسجد اقصیٰ کی دفاع کے لیے نکل رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر حملے، فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی ایسے واقعات ہیں جو فلسطینیوں کو دفاع کے لیے گھروں سے نکلنے پرمجبور کررہے ہیں۔ اس قسم کےواقعات کے بعد مزاحمت کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں رہتا ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری ایسی منظم سازشیں ہیں جن کا مقصد فلسطینیوں کو اشتعال دلانا ہے۔ اسرائیل اس سازش کے ذریعے عرب اور مسلمان ممالک کا رد عمل بھی معلوم کرنا چاہتا ہے، جوکہ بد قسمتی سے نہایت غیر موثر ہے۔ عالم اسلام کی جانب سے لاپرواہی کے باعث اسرائیل کو اپنی سازشیں آگے بڑھانے کا موقع مل رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری بحران بھی اسرائیل کے لیے فلسطین میں اپنے پنجے مضبوط کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں اور تیسری کمزوری فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سامنے آ رہی ہے جس عالمی سفارتی میدان میں صہیونی مظالم کو بے نقاب کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی تمام تر کوششیں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی پرامن مزاحمت کی روک تھام تک محدود ہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام دفاع قبلہ اول کے لیے اپنی سرحدیں ‌کھول دیں۔ انہوں‌ نے کہا کہا کہ فلسطینی قوم نے ماضی میں بھی صہیونی ریاست کے مظالم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور مقدسات کے دفاع کے لیے بھی مسلسل قربانیاں دیتی آ رہی ہے۔ لیکن اب تمام مقدسات کے دفاع کی ذمہ داری تنہا فلسطینیوں پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

خالد مشعل نے بالعموم پوری مسلم برادری بالخصوص مصر، اردن، سعودی عرب اور مراکش پر زور دیا کہ وہ دفاع قبلہ اول کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے عہد برآ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی قبلہ اول کی جنگ میں تمام عرب اور مسلمان ممالک کو ایک صف میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.