• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قابض ریاست کی حماس کے دو عسکری کمانڈروں کوشہید کرنے کی دھمکی

بدھ 19-02-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
قابض ریاست کی حماس کے دو عسکری کمانڈروں کوشہید کرنے کی دھمکی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کی جانب سے مزاحمتی تنظیم حماس کے دو سینئر عسکری کمانڈروں کی شہادت کی دھمکی پرحماس کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے کی دھمکی صہیونی ریاست کی کم زوری اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

اسرائیلی ریاست نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے غزہ کی  پٹی کے صدر یحییٰ السنوار اور جماعت کے سینیر عسکری کمانڈر مروان عیسیٰ کو قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کی بزدلانہ دھمکی آمیز بیان کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمن کی طرف سے من گھڑت دعووں کی بنیاد پر جماعت کے دو سینیر رہ نماؤں کے قتل کی دھمکی سے القسام بریگیڈ اور حماس کی قیادت مرعوب نہیں ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یحییٰ السنوار اور مروان عیسیٰ پر قاتلانہ حملے کی دھمکی صہیونی ریاست کی کم زوری اور نا کامی کا واضح ثبوت ہے ، فلسطینی قیادت شہادت کے راستے پر چل رہی ہےاور  دشمن کی طرف سے فلسطینی قیادت کو نشانہ بنانے کی بات کرنا بچگانہ سوچ کا مظہر ہے،  حماس کی قیادت بچے نہیں کہ اسرائیلی دھمکیوں سے ڈر جائیں گے۔

واضح رہے کہ عبرانی اور عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مصر کے ایک وفد نے حال ہی میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا،  اس دورے کے موقع پر اسرائیل نے حماس رہ نمائوں یحییٰ السنوار اور مروان عیسیٰ کو قاتلانہ حملوں میں شہید کرنے کا کا منصوبہ بنایا تھا مگر مصری وفد کی وجہ سے یہ کارروائی نہ ہوسکی۔

Tags: القسام بریگیڈحماسشہادت کا منصوبہغزہقابض ریاستمروان عیسیٰمصری وفدیحییٰ السنوار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.