• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قابض اسرائیل سے صرف بندوق سے بات کی جائے گی:ھنیہ

جمعہ 18-12-2015
in حماس
0
haniya Bullet
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے اس موقف کو دہرایا ہے کہ ان کی جماعت صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انتفاضہ القدس نے تحریک آزادی کی راہ میں حائل تین بڑی رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن صرف طاقت اور بندوق کی زبان جانتا ہے۔ اس کے ساتھ بندوق اور پتھر کے ساتھ بات کی جائے گی۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کو صرف فلسطینی عوام نہیں بلکہ پوری مسلم امہ، عرب اقوام اور عالمی برادری کی جانب سے حمایت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انتفاضہ القدس کوچارمتوازی راستوں سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ فلسطینی قوم کی روح تحریک انتفاضہ کے جذبات راسخ کرنے کے ساتھ طاقت کے تمام وسائل کا استعمال، مزاحمت کا بیس کیمپ مضبوط کرنے اور انتفاضہ کو تحفظ دلانے کے لیے قومی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ تحریک انتفاضہ نے تحریک آزادی کی راہ میں حائل تین بڑی رکاوٹیں ہٹانے میں مدد کی ہے۔ یوں انتفاضہ اپنے اہداف و مقاصد کے حصول میں کامیاب رہی ہے۔ اس تحریک نے مسئلہ فلسطین کو عالمی فورمز پر اہم ترین ایشو کے طورپر لا کھڑا کیا۔ صہیونی ریاست کو قبلہ اوّل اور مقدس مقامات پردست درازی میں پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں قومی وحدت کو یقینی بنا کرانتفاضہ کو موثر بنایا جاسکتا ہے۔ فلسطین کے تمام طبقات اس تحریک کے دست و بازو بن جائیں اور قوم کے رگ و پے میں یہ تحریک سرایت کرجائے تو فلسطینی قوم کو اس کی آزادی کی منزل سے کوئی محروم نہیں کرسکتا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.