• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی اسرائیل کیخلاف روس سے مدد کی درخواست

منگل 20-10-2015
in حماس
0
Hamas Meshaal
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر حماس نے روس سے مداخلت کی درخواست کر دی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے لیڈر خالد مشعل نے روس کے نائب وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مداخلت کی درخواست کی۔ حماس کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے اسرائیلی رویے کے خلاف اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق روس نے شام کے بعد عراق میں بھی داعش کے خلاف کارروائی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ادھر فلسطینی اعلی مذاکرات کار مصائب عریقات نے سلامتی کونسل پر فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ماضی کی طرز پر بات چیت کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔ صائب عریقات کا کہنا تھا کہ ماضی کے انداز میں اسرائیل کے ساتھ دوبارہ بات چیت اب بے سود ہے۔ میرے خیال میں اب مذاکرات کی طرف واپسی ویسے ہی ناممکن دکھائی دیتی ہے۔ خاص طور پر ماضی کے انداز میں تو بالکل ممکن ہی نہیں۔ صائب عریقات کا کہنا تھا کہ اب ہم اسرائیل کے ساتھ بات چیت اپنی شرائط پر کریں گے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوئی ٹائم فریم دینے کے ساتھ ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے اسرائیل کو اس کا پابند بنائے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.