رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ دشمن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کو کسی دوسرے ملک میں بسانے کی کوششوں میں مصروف ہے مگرہم دشمن کی ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح فلسطینی قوم نے قبلہ اوّل کی تقسیم کی صہیونی سازشوں کو اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے ناکام بنایا ہے۔ اسی طرح حق واپسی سلب کرنے والوں کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
اسماعیل ھنیہ نے اردنی حکومت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی سے متعلق جرات مندانہ موقف اپنانے پرعمان حکومت کی تحسین کی اور کہا کہ اردن نے فلسطینی قوم کے جذبات اور ضمیرکے مطابق فیصلہ کیا ہے۔
اسماعیل ھنیہ نے اردن میں حال ہی میں انتقال کرنے والے اخوان المسلمون کے ممتاز رہ نما اور عالم دین محمد عبدالقادر ابو فارس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور اخوان المسلمون کی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا۔