حماس کی خارجہ امور کے ڈائریکٹر اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت پر قومی اقدار پر سودا کرنے کے لئے دبائو بڑھانے سے مسلح جدوجہد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ حمدان نے یہ بیان عرب اور اسلامی دنیا کی جانب سے فلسطینی مزاحمت پر خطے میں آنیوالی تبدیلیوں کا اثر لینے کے خدشات کے اظہار کے بعد جاری کیا ہے۔
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ،” میں ہر کسی کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کو درپیش خطرات پر آواز اٹھانے پر تعریف کرتا ہوں مگر میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ مزاحمت اب خطرات کی اسٹیج سے آگے نکل گئی ہے اور اس نے میدان عمل میں کافی کامیابیاں پائی ہیں۔”
حمدان کا کہنا تھا کہ،” مزاحمت کو درپیش تمام خطرات کا علم رکھتے ہیں اور مزاحمت کی قیادت اس کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا علم رکھتی ہے اور وہ اس کے اصولوں، حقوق اور اقدات سے ہمیشہ جڑی رہے گی۔”
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
