• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی قوم پر کسی قسم کا صہیونی جبر برداشت نہیں کرینگے: حماس

پیر 08-10-2012
in حماس
0
plf conclude
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے غزہ کی مساجد، بے گناہ شہریوں اور بچوں کو ہدف بنانے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر حالیہ بمباری سے اسرائیل نے اپنے جنگی جرائم میں مزید اضافہ کرلیا ہے۔
فوزی برھوم کے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس غزہ پر کیے گئے حالیہ اسرائیلی حملے، جس میں شہریوں، بچوں اور مساجد کو ہدف بنایا گیا، کو انتہائی خطرناک قرار دیتی ہے۔ بے گناہ فلسطینیوں کے خون بہانے کی اس نئی کارروائی کی عالمی اور قومی سطح پر شدید مذمت ہونا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ہی اسرائیل کو آئے روز بے گناہ فلسطینیوں کا خون بہانے پر اکساتی ہے۔

حماس ترجمان نے کہا اس حملے اور اس میں پہنچنے والے نقصان کی ساری ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے فلسطینی، عرب اور اسلامی حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کو صہیونی مظالم سے نجات دلوانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ حماس نے مطالبہ کیا کہ امت مسلمہ فلسطینی قوم کو آئے روز کے اسرائیلی حملوں سے بچانے کے لیے ایک متحرک اور ٹھوس حکمت عملی تشکیل دے۔

خیال رہے کہ اتوار اور پیر کی شب شہرغزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح بارڈر کے قریب صہیونی فوج کے ایف سولہ جنگی جہازوں نے رات گئے بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں ہے۔ علاوہ ازیں پیر کی صبح اسرائیلی بمباری میں مزید چار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.