(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ، خطے کے ممالک اور عالم اسلام کی تمام تر غفلت کے باوجود فلسطینی قوم صدی کی ڈیل جیسے نام نہاد امن منصوبے کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے جاری بیان میں امریکا کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ قابض صہیونی ریاست اور امریکا مل کر دنیا کے نقشے سے فلسطینی قوم کے وجود کو مٹانا چاہتے ہیں، ارض فلسطین میں بسنے والی فلسطینی قوم کے وجود، تشخص، القدس کی تاریخی حیثیت، القدس اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ فلسطینی قوم کے تعلق کو مکمل طورپر ختم کرنے کی سنگین سازش تیار کی گئی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ صہیونی اور امریکی سازشوں کا ہدف قضیہ فلسطین کے وجود کو ختم کرنا ہے تاہم پوری دنیا ، خطے کے ممالک اور عالم اسلام کی تمام تر غفلت کے باوجود فلسطینی قوم اس سازش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے دیں گی ۔