(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں رہنماؤں نے مصر میں فلسطینی اتخابات اور فلسطینی دھڑوں کےدرمیان مصالحتی مذاکرات کی کامیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے صدرو تحریک فتح کے سربراہ محمدعباس اور مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کےدرمیان گذشتہ روز مصالحتی مذاکرات کے بعد پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین میں شیڈول کے مطابق پارلماینی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گےاور وہ انتخابات کرانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے مصر ی صدر السیسی کی ثالثی سے قاہرہ میں مقبوضہ فلسطین میں انتخابات اور14 دیگر فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کیلئے قاہرہ میں ہونےوالے کامیاب مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینی دھڑوں مں مصالحت کو حتمی شکل دینے، قومی اتحادی شراکت پرقائم رہنے اور قابض صہیونی دشمن کے خلاف مشترکہ جدو جہد کرنے پر قائم ہے۔