• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی رہنما اسامہ حمدان کی تیس سال میں پہلی مرتبہ غزہ آمد

اتوار 20-01-2013
in حماس
0
plf hamdan1
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اسامہ حمدان اتوار کے روز غزہ پہنچ رہے ہیں، وہ تیس سال میں پہلی مرتبہ غزہ کی پٹی میں قدم رکھیں گے۔

اڑتالیس سالہ حمدان حماس کے شعبہ عالمی تعلقات کے نگران ہیں، وہ بچپن میں ہی غزہ چھوڑ کر کویت منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اپنی ثانوی درجات کی تعلیم مکمل کی ۔ وہ اردن، ایران اور لبنان کے ساتھ حماس کے مضبوط تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے معروف ہیں۔ حماس کے ترجمان ”فوزی برھوم نے بتایا کہ حمدان اردن کی یرموک یونیورسٹی میں بہ طور لیکچرار بھی رہ چکے ہیں۔ حماس کے قیام کے وقت انہوں نے اس جماعت میں شمولیت اختیار کرلی اور اس کے سیاسی شعبے کے دفتر میں کام کرنا شروع کردیا۔ اپنی فرائص کی ادائیگی کے دوران انہوں نے اردن، ایران اور لبنان سمیت متعدد ملکوں کے دورے کیے ، وہ ان دنوں حماس کے شعبہ عالمی تعلقات سے منسلک ہیں۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم کے مطابق اسامہ حمدان اتوار کے روز ایک مختصر دورے پر غزہ پہنچ رہے ہیں۔ رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ آنے والے حماس رہنما اس دورے میں حماس کے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

اس سے پہلے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل، نائب صدر موسی ابو مرزوق، سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق اور محمد نصر اور دیگر افراد نے گزشتہ ماہ غزہ کا دورہ کیا تھا، ایک ہفتے پر محیط اس دورے کے دوران انہوں نے حماس کے پچیسویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت بھی کی تھی۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.