(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ارض مقدس برائے فروخت نہیں ہے ہم آخری دم تک صیہونی دشمن کامقابلہ کریں گے اور آزادی حاصل کریں گے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی جامع مسجد میں عید الاضحی کا خطبہ دیتے ہوئے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے اہم رکن خلیل الحیہ نے صیہونی ریاست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ فلسطین کی آزادی کیلئےاپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کا لہوں رائیگاں نہیں جائےگا، صیہونی دشمن کے مظالم کےباوجود ہمارے حوصلے پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں ہم ارض مقدس کی آزادی تک لڑیں گے۔
انھوں نے امریکی صدر کی جانب سے تیار کردہ نانہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین برائے فروخت نہیں ہے ارض فلسطین کی ایک ایک انچ کا تحفظ ہمارا فرض ہے ہم آخری دم تک اس کے تحفظ کیلئے لڑیں گے ۔