پولٹ بیورو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینئر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ نسل پرست اسرائیلی انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لئے صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیران کی زیادہ سے زیادہ حمایت کی جائے۔
ایک اخباری بیان میں حماس کے رہ نما نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیلی انتظامیہ، فلسطینی قیدیوں پر تشدد سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کو سخت سردی میں کمبل اور گرم کپڑوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
انہوں کہا کہ یخ بستہ ماحول میں فلسطینی اسیران کو اسرائیلی زندانوں کے صحن میں کھڑے رکھنا قابل مذمت فعل ہے۔ ان قیدیوں کو بنیادی ضرورت کی چیزوں سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔
عزت الرشق نے کہا کہ اسرائیل کے ایسے نسل پرستانہ اقدامات سے قیدیوں کے عزم و حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین