غزہ میں حماس اور فتح کے درمیان مفاہمت پر اتفاق کے باوجود مغربی کنارے میں فتح کے زیر انتظام فلسطینی حکومت کی سکیورٹی فورسز نے تاریخی شہر الخلیل میں مسلم یوتھ ایسوسی ایشن کی مالی معاونت سے چلنے والے ایک اسکول کے استاد کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی معروف استاد کے اہل خانہ نے بتایا کہ مذکورہ استاد الخلیل کے علاقے دورا کے شہر میں رہتے تھے۔ فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کے اہلکاروں نے پہلے ان کے گھر کی تفصیلی تلاشی لی، بعد ازاں فلسطینی پری وینٹو فورسز نے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ان کے گھر کے تمام سامان بکھیر رکھ دیا تھا۔