• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اتھارٹی منظم منصوبے کے تحت قومی مصالحتی عمل کو سبوتاژ کررہی ہیں : ابو مرزوق

بدھ 20-02-2019
in حماس
0
فلسطینی اتھارٹی  منظم منصوبے کے تحت قومی مصالحتی عمل کو سبوتاژ کررہی ہیں : ابو مرزوق
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی پرقومی مصالحتی مساعی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصرکی ثالثی میں متعدد بار فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے حتیٰ کہ مصالحتی معاہدے بھی طے پائے مگر فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح نے ان معاہدوں کی ان کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔

الاقصیٰ ٹیلی ویژن چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی مصالحت نہیں چاہتیں اور وہ منظم منصوبے کے تحت قومی مصالحتی عمل کو سبوتاژ کررہی ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی، انتقامی معاشی پابندیاں اور حماس کو نہتا کرنے کی تمام کوششیں قومی مصالحت کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے، مگر فلسطینی اتھارٹی کو اپنے تمام حربوں میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کو مصالحت کے لیے قوی قومی عزم کی ضرورت ہے اس کے لیے ’’اوسلو‘‘ معاہدے کے رموز کو بدلنے اور غزہ کی ناکہ بندی کو ختم کرنا ہوگا۔

ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ انتخابات سے کسی کو انکار نہیں مگر ہم شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔

Tags: انتخاباتانتقامیاوسلوتحریک فتححماسغزہفلسطینفلسطینی اتھارٹیمصالحتیمصرمنصوبےمنظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.