• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے تعلقات کی پالیسی پرنظرثانی کرے: حماس

بدھ 01-07-2015
in حماس
0
plf reconsider-relation
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے ایک بار پھر اسرائیل سے تعلقات پرمبنی قوم دشمن پالیسی پرنظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صدر محمود عباس قومی مسائل کے حل کے لیے قومی مفاہمت کی طرف واپس آئیں اور اسرائیل کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس ہ رنما نادر صوافطہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام سیاسی قوتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں اور صہیونی تکبر وغرور اور جنگی مرائم کامقابلہ کرنے کے لیے مزاحمتی قوتوں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اس وقت مشکل اور خطرناک مرحلے سے گذر رہا ہے۔  فلسطینی اتھارٹی اسرائیل نواز پالیسی پر نظرثانی نہیں کرتی تو قوم کا مستقبل زیادہ خطرات کا شکار ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قومی ہم آہنگی اور انتشار کے خاتمے کے لیے تمام قومی قوتوں کو مل کرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے لیکن قومی اتحاد کے لیے سب سے بڑی ذمہ داری صدر محمود عباس پر عاید ہوتی ہے۔ صدر عباس قومی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے بیرونی دبائو قبول کرنے سے انکار کردیں اور تمام مسائل کو فلسطینی سیاسی جماعتوں کے صلاح مشورے سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

 

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.