(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کو سنگین جرائم سے روکنے کے لیےقومی حکمت تشکیل دینا ہوگی،عالمی برادری کی کھلی آنکھوں اور سنتے کانوں کے باوجود اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک جاری بیان میں عالمی برادری کو صیہونی ریاست کے سنگین جنگی جرائم پر توجہ دلاتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل نے حالیہ عرصے کے دوران فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، غرب اردن کو یہودیانے، القدس کو یہودیت کا گڑھ بنانے اور دیگر جرائم میں اضافہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، املاک پرقبضے اور فلسطینی اراضی غصب کرنے کے جرائم میں اضافے کی مرتکب ہو رہی ہے
انھوںن ے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے سنگین جنگی جرائم کی روک تھام کے لیے جامع قومی حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس میں وادی الحمص میں 100 گھروں کی مسماری بین الاقوامی برادری کی کھلی آنکھوں کے سامنے کھلم کھلا جرم ہے اور اس جرم کے نتیجے میں 700 فلسطینی بچے اور سیکڑوں مردو خواتین بے گھر ہوئے ہیں۔