اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ڈپٹی چیئرمین موسی ابو مرزوق نے حماس کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کو صحرائے سینا میں رہائش پذیر کرنے کی کسی تجویز کی نفی کردی ہے۔ موسی ابو مرزوق سیٹلائٹ چینل ’’المحور‘‘ پر نشر ہونے والے پروگرام ’’نوے منٹ‘‘ کے اینکر عمرو لیثی سےٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی سوچ اور فکر سرے سے ہی غلط ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں کسی متبادل سرزمین پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم پر متعدد بار جنگ اور بحران کے حالات آئے لیکن کسی ایک فلسطینی خاندان نے اپنی سرزمین چھوڑ کر کسی اور جگہ کو متبادل وطن بنانے کا نہیں سوچا تو ایسا اب کیونکر ہو سکتا ہے۔
موسی ابو مرزوق نے حماس کے مسلح کارکنوں کے مصری شمالی علاقے صحرائے سیناء میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ ہر روز سیکڑوں افراد رفح کراسنگ کے ذریعے سیناء داخل ہوتے اور پھر واپس آتے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین