• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں کوحق کیلئے بندوق اٹھانے سمیت تمام راستے اختیار کرنے کاحق ہے،حماس

پیر 17-06-2019
in حماس
0
فلسطینیوں کوحق کیلئے بندوق اٹھانے سمیت تمام راستے اختیار کرنے کاحق ہے،حماس
0
SHARES
2
VIEWS

قابض اسرائیل کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ ڈیل آف دی سینچری کے امریکی منصوبے کا مقصد قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا ہے ،  فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے۔

ہفتے کے روز لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے بیروت میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے العاروری کا کہنا تھا کہ ڈیل آف دی سینچری کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی قوم کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے اور ہم اس سازش کو آگے نہیں بڑھنے دیں‌ گے۔

ایک سوال کے جواب میں العاروری نے کہا کہ ہم نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں‌کے مسائل پر بات چیت کی۔ لبنانی اسپیکر پرواضح‌کیا ہےکہ فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے لبنانی بھائیوں کی طرح باعزت زندگی گذارنے کا حق ہے۔ لبنان میں فلسطینیوں کو ان کے معاشی حقوق فراہم کرنا ان کے حق واپسی کے متصادم نہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ ہم لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی مستقل آباد کاری کے کسی بھی فارمولے کو قبول نہیں کریں گے۔ وطن واپسی فلسطینیوں کا تاریخی حق ہے اور وہ وطن میں‌آباد کاری کے سوا اور کوئی آپشن قبول نہیں کریں‌ گے۔

العاروری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کو حق خود ارادیت اور آزادی کے حصول کے لیے بندوق اٹھانے سمیت تمام راستے اختیار کرنے کا حق ہے۔ انہوں‌نے فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے ’ڈیل آف دی سینچری کے نام سے منسوب نام نہاد امریکی معاہدے میں ایک خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل نہیں ہے جس وجہ سے فلسطین سمیت دیگر عرب ممالک نے اس نام نہاد منصوبے کو مسترد کردیا ہے ۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.