• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فرانس کی جانب سے مشرق وسطیٰ امن کانفرنس ڈھونگ ہے: حماس

پیر 16-05-2016
in حماس
0
0Pala1384
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کو ایک نیا ڈھونگ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ حماس نے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ پیرس کی اعلان کردہ نام نہاد عالمی امن کانفرنس کا بائیکاٹ کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اسامہ حمدان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان ایک سراب ہے اور صدر عباس اس سراب کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ ماضی میں اس نوعیت کے کئی ڈھونگ رچائے گئے ہیں مگراسرائیل کی ہٹ دھرمی اور انا کے باعث کسی قسم کی امن کوشش نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی ہے۔

حماس رہنما نے صدر عباس اور ان کی جماعت کی اسرائیل نوازی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ تحریک فتح اور صدر ابو مازن قومی مفاہمت کے بجائے اسرائیل سے مذاکرات کے لیے بے تاب ہیں۔ حالانکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ فرانس کی کوششوں سے عالمی امن کانفرنس بھی ایک سراب اور دھوکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک فتح کے لیے قومی مفاہمتی عمل کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لینا قطعا مناسب نہیں ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ قطر کی کوششوں سے فلسطینی مفاہمتی بات چیت تحریک فتح کی غفلت کا شکار ہوئی ہے۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس کا امن مذاکرات کا آپشن اختیار کرنا ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ اس نام نہاد امن عمل سے امید کی کوئی کرن روشن نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور غرب اردن کے سیکٹر C کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔ ایسے میں کسی قسم کی امن بات چیت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفرانس کی جانب سے مشرق وسطیٰ امن کانفرنس ڈھونگ ہے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.