اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فتح کی دھمکیوں کو مسترد کردیا- حماس کے پارلیمانی لیڈر صلاح بردویل نے کہا ہے کہ فتح کے پارلیمانی گروپ کے لیڈرعزام احمد کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں ہے-
اس طرح کی دھمکیاں ہم نے بہت سنی ہیں- یہ دھمکیاں اسرائیلی چھتری کے نیچے سے آتی ہیں- عزام احمد کو چاہیے کہ وہ زبان درازی نہ کریں- عزام احمد اسرائیلی لاٹھی استعمال کررہے ہیں- فتح نے اس سے پہلے بھی غزہ میں اسرائیلی لاٹھی استعمال کی تھی لیکن اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا- واضح رہے کہ عزام احمد نے حماس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا- محمود عباس کو فتح کا سربراہ منتخب کیے جانے پر صلاح بردویل نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ محمود عباس کا انتخاب فتح کی سابقہ پالیسی کا عکاس ہے- اس انتخاب سے واضح ہوتا ہے کہ فتح تنظیم قومی نہیں رہی-