(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے قبضے کے اختتام کا وقت ہرقریب آرہا ہے ہر گزرتے وقت کے ساتھ فلسطینی قوم فتح کے قریب تر ہورہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ارض فلسطین کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس فلسطینی قوم کے حقوق کی فراہمی ارض مقدس کی آزادی کے ساتھ مکمل خود مختاری تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ قابض صیہونی ریاست سے آزادی کا وقت قریب سے قریب آرہا ہے اور بہت جلد فلسطینی قوم قابض ریاست کے مجرمانہ قبضے سے آزد ہوگی ۔
انھوں نے قابض ریاست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین دریا سے سمندر تک فلسطینیوں کا ہے اور یہ مقدس سرزمین برائے فروخت ہر گز بھی نہیں ہے ۔