• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کی ناکہ بندی اور جزیرہ سیناء میں بدامنی اسرائیل کے مفاد میں ہے:حماس

پیر 15-02-2016
in حماس
0
0Pala0319
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مرکزی رہنما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور جزیرہ نما سینا میں بدامنی اسرائیلی دشمن کے مفاد میں ہے۔ کوئی فلسطینی یا مصری شہری ایسا نہیں سوچ سکتا۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ اسرائیل کی خواہش ہے کہ جزیرہ نما سینا میں نہ آبادی قائم کی جائے، نہ وہاں کسی قسم کی تعمیر و ترقی کا کام ہو اور نہ ہی جزیرے میں امن قائم رہے۔ اسی طرح اسرائیل غزہ کی پٹی کے عوام کو بھی خوش نہیں دیکھ سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ غزہ پٹی پر گذشتہ دس برسوں سے ظالمانہ معاشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

حماس رہنما نے مصری اور فلسطینی اقوام سے اپیل کی کہ وہ صہیونی دشمن کو جزیرہ نما سینا میں بدامنی اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا موقع فراہم نہ کریں۔ انہوں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو بھی کھول دے تاکہ اسرائیل کو یہ پیغام جائے کہ مصر فلسطینیوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے لیے اس کے ساتھ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ رفح، الشیخ زوید، العریش اور بیر العبد گنجان آباد مصری علاقے ہیں مگر امن وامان کے فقدان کے باعث وہاں پر تعمیرو ترقی نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے رفح گذرگاہ کو کھولا جاتا ہے فلسطینی اور مصری اقوام کے دشمن کسی نہ کسی جگہ دہشت گردی کی کوئی کارروائی کردیتے ہیں۔ حالانکہ رفح گذرگاہ کے کھلنے کا دہشت گردی کے واقعات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکومت کو یہ سوچنا چاہیے کہ آیا رفح گذرگاہ کی بندش سے کس کا فائدہ اور کس کا نقصان ہو رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کی ناکہ بندی اور جزیرہ سیناء میں بدامنی اسرائیل کے مفاد میں ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.