• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کو الگ ریاست نہیں بنانا چاہتے، پورا فلسطین آزاد کرائیں گے:اسماعیل ھنیہ

پیر 30-03-2015
in حماس
0
plf seperate-state
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پورے فلسطین کی پنجہ یہود سے آزادی پریقین رکھتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔ صرف غزہ کی پٹی کو فلسطینی ریاست بنانے یا فلسطین کو تقسیم کرنے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ گویا حماس غزہ کی پٹی کو الگ سے ایک ریاست بنانے کی خواہاں ہے۔ یہ تاثر قطعی بے بنیاد ہے۔ حما پورے فلسطین کی ایک غاصب دشمن ملک کے قبضے سے آزادی کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔

’’دیرینہ قومی اصولوں پرعمل درآمد‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کے بارے میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کو فلسطین سے الگ کرکے ایک ریاست بنانے کا مطلب وطن عزیز کو تقسیم کرنا ہوگا۔ حماس ایسے کسی نظریے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔ ہم تو پورے فلسطین کی آزادی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ ہماری جدو جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطین کا چپہ چپہ صہیونی دشمن کے چنگل سے آزاد نہیں ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب دشمن کو شکست کھا کر فلسطین سے بھاگنا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے بارے میں اسرائیلی میڈیا میں طرح طرح کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ ایک افواہ یہ پھیلائی گئی کہ حماس نے اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد ترک کرنے اور صہیونی ریاست کی شرائط کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا فیصلہ قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ تاثر بھی قطعی بے بنیاد ہے۔ میں یہ واضح کررہا ہوں کہ حماس فلسطین کی آزادی کے لیے مسلح جدو جہد سمیت تمام اپنے طریقوں کے مطابق کام جاری رکھے گی۔ غزہ کے علاوہ مغربی کنارے اور دوسرے علاقوں میں بھی مزاحمتی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کی تحریک مزاحمت ہی وہ قلعہ ہے جس نے ہمیں دشمن کے چنگل سے بچا رکھا ہے۔ اسے ہم کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔ مزاحمت ہی کے ذریعے ہم دشمن کو نہ صرف حتمی اور فیصلہ کن شکست دیں گے بلکہ فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کریں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.